فلسطین کی آزادی، سعودی عرب فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہے: شاہ سلمان بن عبدالعزیز 

فلسطین کی آزادی، سعودی عرب فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہے: شاہ سلمان بن ...
فلسطین کی آزادی، سعودی عرب فلسطینیوں کے شانہ بشانہ ہے: شاہ سلمان بن عبدالعزیز 

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فرمانروا  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطین کی آزادی کے معاملے پر فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد  سے فلسطین کے صدر محمود عباس کی ریاض میں الگ الگ ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شاہ سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو  اپنی اورمملکت کی مکمل حمایت کا یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین کو آزاد اور علیحدہ ملک تسلیم کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مشرقی یروشیلم مسلمانوں کا بیت المقدس اور فلسطین کا دارالحکومت ہے، امریکا نے فوری طور پر اپنا سفارت خانہ بند کرے۔ یاد رہے کہ پولینڈ میں ہونے والی امن کانفرنس کے دوران امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے اشارہ دیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کی خاطر ہم اپنا سفارت خانہ منتقل کرلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں ایران کا کردار تشویشناک حد تک بڑھتا جارہا ہے، تمام ممالک کے سفیر یہاں موجود ہیں انہیں چاہیے کہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سفارت خانے کی ممکنہ منتقلی کے حوالے سے خاموشی اختیار کی، عالمی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم 9 اپریل کو ہونے والے انتخابات کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر نے یروشیلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ منتقل کردیا تھا جس پر اسرائیل نے مسرت کا اظہار بھی کیا تھا۔

مزید : عرب دنیا