فورٹ منرو کو سیاحتی سٹیشن بنانے کیلئے عملی اقدامات تیز ‘ زرتاج گل

فورٹ منرو کو سیاحتی سٹیشن بنانے کیلئے عملی اقدامات تیز ‘ زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ فورٹ منرو کو سیاحت کے لئے سٹیشن بنانے کے علاوہ چیئر لفٹ، ٹریکس اور نئے ہوٹلوں کے قیام اور سیاحوں کے لئے مارکیٹ بنانے بارے وہ اقدامات کر رہی ہیں تاکہ دور دراز سے آنے والے سیاحوں کو سیاحت کے حوالے سے بہترین سہولیات میسر ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے کارکن (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

عارف خان زنگلانی سے ملاقات میں کیا۔ اس سلسلے میں عراف خان زنگلانی نے زرتاج گل کو بتایا کہ فورٹ منرو ایسا علاقہ ہے جہاں پر پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک سے بھی سیاح آتے ہیں اور خوبصورت قدرتی مناظر سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس علاقہ کو مزید ترقی دی جائے جس پر زرتاج گل نے انہیں کہا کہ موجودہ حکومت نہ صرف فورٹ منرو بلکہ دیگر تفریح مقامات کی بہتری کے لئے بھی دن رات کوشاں ہے ۔