ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کیلئے شجرکاری مہم ضروری ‘ اظہر خان لغاری ‘ میاں اعجاز عامر

ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کیلئے شجرکاری مہم ضروری ‘ اظہر خان لغاری ‘ میاں ...

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور درختوں میں اضافے کیلئے جدوجہد کرنا ہر شہری کا دینی وقومی فریضہ ہے۔(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل سردار اظہر خان لغاری اور چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں اعجازعامر نے ٹاؤن ہال کے سبزہ زار میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیزکو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے جن چیلنجز کا سامنا ہے ‘ وقت کا تقاضا ہے کہ ہر شہری قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے نہ صرف درخت لگائے بلکہ ان کی حفاظت بھی کرے۔ انسانی زندگی کی صحت کے لئے درخت اہم کرداراداکرتے ہیں جوانسان کو مطلوبہ آکسیجن مہیاکرتے ہیں‘ درخت لگاناصدقہ جاریہ ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے شہراورملک کوخوبصورت بنانے کے لئے شجرکاری کی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ میاں اعجازعامرنے کہاکہ درخت جہاں انسانی صحت کے لئے فائدہ مندہیں وہاں ملکی معیشت کی ترقی کاباعث بھی بنتے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی شہرکوسرسبزاورخوبصورت بنانے کاتہیہ کئے ہوئے ہے اوراس مقصدکے لئے وسیع پیمانے پرشجرکاری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے تعاون سے شہر کی مختلف شاہراؤں کے اطراف پھول دار‘ سایہ دار اور پھل دار پودے لگائے جارہے ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہوگا ۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی‘ممبران میونسپل کمیٹی عمرحمیدچوہدری‘ میاں شاہداسلام‘ چوہدری محمدرفیق‘ جاویداقبال ودیگر نے بھی میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں پودے لگائے اور ملک کی خوشحالی اور امن وامان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

ضروری

مزید : ملتان صفحہ آخر