امریکہ میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ فی الوقت ٹل گیا ،فریقین کے مابین مفاہمت

امریکہ میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ فی الوقت ٹل گیا ،فریقین کے مابین مفاہمت

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی کانگریس میں ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان سرحدی تحفظ کے موضوع پر مفاہمت طے ہو گئی ہے جس سے حکومتی امور کی بندش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔منگل کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کانگریس میں ریپبلیکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان سرحدی تحفظ کے موضوع پر مفاہمت طے ہو گئی ہے جس سے حکومتی امور کی بندش کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔ ریپبلیکن سینیٹر رچرڈ شیلبی نے اس بات کا اعلان کیا اور کہا کہ سرحدی تحفظ پر مشتمل 6 قراردادوں پر مفاہمت طے ہو گئی ہے جس کے تحت ڈیموکریٹس، سرحد ی تحفظ کے لیے 1اعشاریہ 3 ارب ڈالرز دینے پر راضی ہو گئے ہیں مگر سرحد پر دیوار کی تعمیر کی مخالفت پر بدستور مصرہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ۔میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلیے وفاقی حکومت کو 5 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کی ضرورت تھی جس کی ڈیموکریٹس کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر حکومتی امور 35 روز کیلیے بند ہو گئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر