ملکی خزانہ لوٹنے والوں سے ہرگز این آر او نہیں ہوگا ‘ رائے ظہور احمد کھرل

ملکی خزانہ لوٹنے والوں سے ہرگز این آر او نہیں ہوگا ‘ رائے ظہور احمد کھرل

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں سے ہرگز این آر اونہیں ہوگا ،جب ان چوروں ڈاکوؤ ں اور ملکی خزانہ(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

لوٹنے والوں کو پکڑنے کی باری آتی ہے تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے اب حکومت کسی کے ہاتھو ں بلیک میل نہیں ہوگی اور قومی اداروں کو با اختیار بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین چوہدری بابر منظور دوگل ،چوہدری حبیب احمد بھٹہ والا،سینئر قانون دان میاں محمد غفور ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شہزاد احمد راشد،مہر عابد سنپال نمبردار،محمد اعظم وڑائچ،مولوی محمد امین،سابق سیکرٹری بار رائے عامر اسلم ایڈووکیٹ،رائے مبشر احمد کھرل،رائے حق نواز کھرل ،چوہدری سعید اکمل،کونسلر حاجی رفیق رانا،ملک انعام الحق و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ہر شعبہ میں ترقی ہورہی ہے اور صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے کام جاری ہے بہت جلد جنوبی پنجا ب کی عوام کو خوشخبری سنائی جائے گی صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام سے اس علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ ممکن ہوگا اور ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

ظہور کھرل

مزید : ملتان صفحہ آخر