رحیمیار خان ‘ کالے یرقان کا حملہ ‘ 2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ‘ 5 ہسپتال منتقل

رحیمیار خان ‘ کالے یرقان کا حملہ ‘ 2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ‘ 5 ہسپتال ...

رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالایر قان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری 2خواتین سمیت مزید3افراد ہسپتال میں دم توڑگئے جبکہ 2خواتین سمیت(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

مزید 5متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق خان پور کی رہائشی50سالہ اصغری بی بی، سردار گڑھ کی رہائشی48سالہ سعیدہ بی بی، چک عباس کے رہائشی55سالہ محمد بخش کو ورثاء نے کالا یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں یہ تینوں متاثرہ طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائے اوردم توڑگئے، اسی طرح 2خواتین سمیت مزید5متاثرہ افراد جن میں سردار گڑھ کی رہائشی50سالہ آمنہ بی بی اور 50سالہ منیرا حمد، سنجر پور کارہائشی75سالہ رحیم بخش، بھٹہ کالونی کارہائشی52سالہ فقیر حسین اور صادق آباد کی رہائشی45سالہ نسرین بی بی کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان متاثرہ افراد کو طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

منتقل

مزید : ملتان صفحہ آخر