اراضی فراڈ کیس ‘ حنا ربانی فیملی کو طلبی کا آخری نوٹس ‘ جلد بڑے فیصلے

اراضی فراڈ کیس ‘ حنا ربانی فیملی کو طلبی کا آخری نوٹس ‘ جلد بڑے فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ(نمائندہ خصوصی )اراضی فراڈ کیس میں کھر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سمیت انکے والد والدہ اور بھائی بہنوں کو انٹی کرپشن مظفرگڑھ نے طلبی کا آخری نوٹس جاری کر دیا کھر خاندان کے خلاف انٹی کرپشن مظفرگڑھ میں مقدمہ نمبر 12/18 درج ہے جس میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر انکے والد ملک نور ربانی کھر والدہ سمیرہ ربانی کھر ،ایم این اے رضا ربانی کھر اور دیگر بہنوں سمیت محکمہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

مال کے آفیسران سمیت 28 لوگ نامزد ہیں اس مقدمہ کی تفتیش انٹی کرپشن مظفرگڑھ کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن خالدشاہ اور سرکل آفیسر انٹی کرپشن وسیم اکبرلغاری پر مشتمل کررہی ہے، گزشتہ دو نوٹسز پر حنا ربانی کھر سمیت دیگر مبینہ ملزمان پیش نہیں ہوئے جبکہ انٹی کرپشن کی ٹیم نے 5 ہزار کنال سے زائد زمین کی فراڈ اور جعل سازی سے ہونے والے 34 انتقالات کا ریکارڈ حاصل کر لیا جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے انٹی کرپشن حکام کیمطابق حناربانی کھر،انکے بھائی اور والد سمیت دیگر افراد کو فائنل نوٹس جاری کرتے ہوئے کل دوبارہ طلب کیاگیا ہے۔