حکمران نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ‘ چوہدری سعود مجید

حکمران نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ‘ چوہدری سعود مجید

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان سینیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے کہ نیب کی عدالتو ں میں جس طرح عوام کے تین مرتبہ منتخب وزیر اعظم (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کی تذلیل کی جارہی ہے پوری قوم پُر زور مذمت کر تی ہے کہ نواز شریف آج بھی عوام کے دلو ں میں بستے ہیں اس لئے کہ میا ں نواز شریف میا ں شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا عمران خان نیازی اور اس کے وزراء ہزار سال بھی لگے رہیں تو میاں محمد نواز شریف کو عوام کے دلو ں سے نہیں نکال سکتے کیونکہ میا ں نواز شریف نے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر فخر سے بلند کیا اور یہ ثابت کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے انہو ں نے کہا کہ آج وفاقی حکومت کے وزراء میاں نواز شریف کے خلا ف نازیبا زبان استعمال کر کے عوام کو بیوقوف بنانے پر سرگرم ہیں میاں نواز شریف کے مقابلے میں حکومت کر کے تو دیکھائیں پاکستانی عوام اچھے اور برے کی پہچان خود رکھتی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر