جنوبی پنجاب میں لاقانونیت بڑھ گئی حکومتی اقدامات زیرو ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

جنوبی پنجاب میں لاقانونیت بڑھ گئی حکومتی اقدامات زیرو ‘ ڈاکٹر وسیم اختر

ملتان (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ سوئی نادرن گیس کی جانب سے پاور فرٹیلائزر ، سی این جی، ٹیکسٹائل (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

سمیت متعدد شعبوں کو گیس کی سپلائی بند کرنا قابل مذمت ہے۔ اس سے گھریلوصارفین کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ایک طرف عوام کو گیس دستیاب نہیں تو دوسری طرف رہی سہی کسر گیس کے بلوں میں ہوشر با اضافے نے پوری کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مسائل کے انبار لگے ہیں۔ صرف پنجاب میں 48لاکھ بچے اور پورے ملک میں اڑھائی کروڑ بچے اسکول جانے کی بجائے مختلف کارخانوں، ورکشاپوں، بھٹوں، ہوٹلوں اور دکانوں پر کام کررہے ہیں۔ اس حوالے سے قوانین کی بھر مار ہونے کے باوجود بہتری دکھائی نہیں دیتی۔ پرائیویٹ اسکولوں نے تعلیم کو فروغ علم سے زیادہ کاروبار کا ذریعہ بنالیا ہے۔ مفت اور معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ،اس حوالے سے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو برسر اقتدار آئے چھ ماہ ہونے کو ہیں مگر کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص حکومتی کارکردگی سے خوش نہیں۔ لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر