تحصیل لیاقت پور کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑونگا ‘ حامد سعید کاظمی

تحصیل لیاقت پور کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑونگا ‘ حامد سعید کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ترنڈہ محمد پناہ (نمائندہ خصوصی) حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت کرنا مشن ہے اپنے سابقہ دور اقتدار میں تحصیل لیاقت پور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے میرے سابقہ دور کے ترقیاتی کام آج (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ملتان کی طرح تحصیل لیاقت پور بھی میرا گھر ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے عمادین علاقہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل لیاقت پور کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا تحصیل لیاقت پور کی عوام کی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرونگا میرے دور اقتدار کے بجلی کے ترقیاتی کام جو ادھورے رہ گئے تھے ابھی پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں تحصیل لیاقت پور کی عوام سے میرا محبت کا رشتہ ہے اس موقع پر حاجی غلام جیلانی ،مہر اکبر سیال ،رئیس ملازم حسین انار کلی ، محمد اصغر ہاشمی ،ملک شکیل احمد نائچ ،صدام حسین رند ،ملک عقیل احمد نائچ ،مہر ہاشم سعیدی ،ملک شفیق احمد سعیدی ،محمد بلال سعیدی ،مہر نازک سیال سعیدی ،محمد جاوید کلہوڑہ ،رانا عمران عباس ،سید آصف نقوی ،سید شاہد اقبال گیلانی دیگر موجود تھے ۔
حامد سعید