آج ریڈیو کا عالمی دن ‘ ملتان سٹیشن میں خصوصی پروگرام نشر کرنیکافیصلہ

آج ریڈیو کا عالمی دن ‘ ملتان سٹیشن میں خصوصی پروگرام نشر کرنیکافیصلہ

ملتان‘ خانیوال(سٹاف رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان) اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ہر سال13فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سال کامرکزی خیال امن، مکالمہ اور برداشت ہے۔ ریڈیو(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور زندگی کے مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی میں ریڈیو کے موثر کردار کے حوالے سے ریڈیو پاکستان ملتان نے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ صبح کے پروگرام’’کرن سویرا‘‘ میں سروے رپورٹ بعنوان’’کارون صوت وا?ہنگ‘‘ نشر ہوگی۔ دوپہر12بجکر10منٹ پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز اور نمایاں شخصیات کے تاثرات پر مبنی دستاویزی پروگرام’’ریڈیو میری دنیا‘‘ پیش کیاجائے گا۔ایک بجکر30منٹ پر مذاکرہ پیش کیا جائے گا۔ جس کا موضوع ہے’’متوازن معاشرہ کی تشکیل نو میں ریڈیو کا کردار‘‘ اس مذاکرے میں ممتاز محقق، مورخ، ماہر تعلیم، پروفیسر مختار ظفر، ماہر تعلیم، تجزیہ کار پروفیسر فرخندہ ممتاز اور سینئر صحافی امجد بخاری اظہار خیال کریں گے۔ رات10بجکر10منٹ پر خصوصی فیچر پروگرام’’عہد جدید میں ریڈیو پاکستان کی افادیت‘‘ نشر ہوگا۔ اس فیچر میں سابق ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان خورشید احمد ملک، وائس چانسلر بہاء4 الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، سابق کنٹرولور علی تنہا، معروف براڈ کاسٹر قیصر نقوی اور سعید احمد نے عصری تقاضوں سے ہم ا?ہنگ ریڈیو پاکستان کی اہمیت افادیت پر اظہار خیال کیا۔ علاوہ ازیں ریڈیو کے عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی پروگرامز قومی نشریاتی رابطے پر بھی پیش کئے جائیں گے اور صبح سے رات گیارہ بجے تک ریڈیو پاکستان ملتان کے مختلف پروگراموں میں سامعین کے پیغامات اور تاثرات بھی نشر ہوں گے۔ریڈیو کے عالمی دن کے حوالے سے سٹیشن ڈائریکٹر مختیار ملک نے پروڈیوسرز، اینکرز اور کمپیئرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگراموں کی تربیت وتشکیل میں مذکورہ دن کی اہمیت، افادیت اورریڈیو کے کردار کا بھرپور انداز میں سامعین تک پہنچایا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر