ڈیرہ ‘ بغیر نقشہ منظوری کمرشل پلازوں ‘ دکانوں کیخلاف آپریشن ‘ متعدد سیل ‘ بھاری جرمانے

ڈیرہ ‘ بغیر نقشہ منظوری کمرشل پلازوں ‘ دکانوں کیخلاف آپریشن ‘ متعدد سیل ‘ ...

سخی سرور (نامہ نگار) ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان آغا علی عباس کی ہدایت پر بغیر نقشہ منظوری کے کمرشل 62 تعمیر پلازے دکانیں سیل کردئیے گے. ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان آغا علی عباس نے کہا کہ 40 دکانیں جرمانے دینے پر ڈی سیل کردی گئی ہیں. 22 دکانیں سیل ہیں. جبکہ غیر قانونی طور پر تعمیر دو دکانیں مسمار بھی کی گئی ہیں. 40 دکانیں ڈی سیل کرنے کی جرمانے کی ریکوری (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

3015711 ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان آغا علی عباس کی ہدایت پر محکمہ انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے بغیر نقشہ منظوری کے قائم 62 غیر قانونی تعمیر پلازوں دکانوں کو سیل کر دیا گیا. ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈویڑن آغا علی عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں جن میں موضع گدائی غربی.موضع گدائی شمالی چاہ عیسن والا ڈیرہ. جنرل اسٹینڈ ڈیرہ غربی اور دیگر بغیر نقشہ منظوری کے 62 کمرشل غیر قانونی پلازے دکانیں گھر تعمیر کیے گئے تھے. محکمہ انٹی کرپشن نے کاروائی کرتے ہوئے ان کو سیل کر دیا. 40 دکانیں اور پلازے جرمانے دینے پر ڈی سیل کر دییے گے. جبکہ باقی 22 دکانیں جرمانے نہ دینے پر سیل ہیں. 40 دکانیں کی ڈی سیل جرمانوں کی ریکوری تیس لاکھ پندرہ سات سو گیارہ روپے 3015711 ہوئی ہے. جملہ آغا علی عباس نے مزید کہا کہ ضلع مظفر گڑھ میں دو غیر قانونی دکانیں میں مسمار کر دی گئی. جو بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر کی گئی تھی ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کی ہدایت پر محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے کاروائیاں جاری رہے گی. بغیر نقشہ منظوری تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر