جنوبی پنجاب ‘ جعلساز ‘ ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن ‘ 4 فوڈ پوائنٹس سیل ‘ بھاری جرمانے

جنوبی پنجاب ‘ جعلساز ‘ ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن ‘ 4 فوڈ پوائنٹس سیل ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر آپریشنز اور ویجیلنس ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہو ئے ملاوٹ مافیا کو شکنجے میں لے لیا۔ملاوٹی،ممنوعہ اور زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کی فروخت پر 04فوڈ پوائنٹس کوسیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز اور ویجیلنس ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں جعلساز اور ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑی کارروائیاں(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ناقابل سراغ کھلے آئل کی فروخت ،بائیو ڈیزل کمپنی سے عدم معاہدے ،غلط لیبلنگ،مس برانڈنگ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال ،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر سیف اللہ آئل ملز اور حاجی بشیر آئل ٹریدرز کو سیل کر دیا۔اسی طرح زائدالمیعاد بوتلوں کی فروخت ،ریکارڈ کی عدم دستیابی،ناقص سٹوریج ،صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر بھٹی بیوریجز کمپنی اور انس فوڈ انڈسٹریز کو سر بمہر کیا گیا۔مزید برآں سابقہ نوٹسز پر عمل نہ کرنے اورممنوعہ گٹکا کی بھاری مقدار برآمد ہونے پر ڈی جی خان میں رانا پان شاپ کو سیل کر دیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران 12995 لیٹر استعمال شدہ تیل، 4 ہزار لیٹر ناقص منرل واٹر، سینکڑوں لیٹر زائدالمیعاد جوس،6 ہزار 200 لیٹر زائدالمیعاد بوتلیں، 222 پیکٹس سلانٹی اور دیگر اشیائے خورونوش برآمد کر لیں۔اسی طرح چیکنگ کے دوران ممنوعہ ون ٹو ون، جے ایم، زیڈ 21 اور شکار گٹکا کے 8062 ساشے بھی برآمد کیے گئے۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ معروف برانڈز کی طرز پر دلکش پیکنگ میں سپلائی کے لیے ناقص آئل پیک کیا جا تا تھا۔پنجاب میں صرف قوانین اور حفظان صحت اصولوں کے مطابق ہی کام کرنے کی اجازت ہے۔خوراک کے کاروبار میں دھوکہ دہی کر نیوالوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔یاد رہے کہ 2 روز قبل راولپنڈی میں2اور لاہور میں 4 ناقص مضر صحت آئل کا دھندہ کرنے والے یونٹس کوسیل کیا گیا تھا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہناتھاکہ جعل ساز اور ملاوٹ مافیا گھناؤنے کاروبار کیلئے کو ئی بھی طریقہ اپنا لے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیوں سے نہیں بچ سکتا۔
جرمانے