نشتر ‘ کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر کی خلاف ضابطہ ترقی کا انکشاف ‘ انتظامیہ لاپتہ

نشتر ‘ کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر کی خلاف ضابطہ ترقی کا انکشاف ‘ انتظامیہ لاپتہ

ملتان ( وقا ئع نگار ) نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی نوازشات،کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی خلاف ضابطہ ترقی،لاڈلے ڈاکٹر نے کینسر کے غریب مریضوں کو نجی کمپنیوں کی مہنگی ادویات تجویز کرنا شروع کر دیں،وارڈ کی بجائے مریضوں کو نجی کلینک پر معائنہ کرنا معمول بنا لیا،تفصیل کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

مطابق تین ماہ قبل نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کینسر اسپشلسٹ سینئر رجسٹرار ڈاکٹر رانا عتیق کو خلاف ضابطہ اسسٹنٹ پروفیسر کا اضافی عہدہ دے دیا جس کے بعد نشتر ہسپتال کے اکلوتے کینسر وارڈ میں آنے والے غریب مریضوں کو ڈاکٹر رانا عتیق کی جانب سے ہسپتال میں موجود ادویات کی بجائے نجی کمپنیوں کی مہنگی ادویات تجویز کی جانے لگی جبکہ مریضوں کو نشتر کی بجائے نجی کلینک میں بلا کر معائنہ کرنے کو معمول بنا لیا جس کے باعث وارڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود ڈاکٹر رانا عتیق کی سرزنش کی اور انہیں وارڈ میں مریضوں کے معائنہ کرنے سے روک دیا جس پر ڈاکٹر رانا عتیق نے وارڈ سربراہ کو خاطر میں لائے بغیر اپنا معمول جاری رکھا ہوا ہے بلکہ سربراہ کینسر وارڈ پر مختلف مریضوں سے تنگ نہ کرنے کا دباو ڈلوانا بھی شروع کر دیا ہے،ہسپتال میں کینسر کا علاج کروانے کیلئے آنے والے مریضوں نے انتظامیہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر