انجمن طلباء اسلام ویلنٹائن ڈے کو یوم حیا ء کے طور پر منائے گی،تنویر اسدی

انجمن طلباء اسلام ویلنٹائن ڈے کو یوم حیا ء کے طور پر منائے گی،تنویر اسدی

لاہور( لیڈی رپورٹر) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل تنویر حسین اسدی نے اعلان کیا ہے کہ انجمن طلباء اسلام ملک بھر میں 14فروری ویلنٹائن ڈے کو یوم حیا ء کے طور پر منایا جائے گا ۔اس روزدرودوسلام ،محافل نعت اور حیاء کے عنوان سے تقریبات منعقد کی جائیں گئیں ۔تنویر اسدی نے کہا ہے کہ حکومت ویلنٹائن ڈے جیسے مغربی بہودہ تہوار پر پابندی لگائے۔ اسلام ویلنٹائن ڈے جیسے اخلاق سوز تہواروں کی اجازت نہیں دیتا۔

اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں مغربی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ پوری قوم اور مسلم نوجوان ویلنٹائن ڈے کا بائیکاٹ کریں۔

معاشرے کو بے راہروی اور عریانی و فحاشی سے بچانے کے لئے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں۔ شرم و حیا کا دینی و مشرقی کلچر پھیلانے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔

میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں تنویر اسدی نے دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے سے متعلق اشیاء کو اپنی دکانوں پر فروخت نہ کریں۔ ویلنٹائن ڈے کا مغربی تہوار جنسی آوارگی کے فروغ کا سبب بنتا ہے اس لئے اس بیہودہ تہوار کو روکنا حکومت اور قوم پر فرض ہے۔ علماء اور والدین مسلم نوجوانوں کی اخلاقی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں۔ پاکستانی معاشرہ کو مصطفائی معاشرہ بنانے کے لئے دینی جماعتیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ حکومت عریانی و فحاشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4