پیف کے پارٹنر نئے داخلوں سے روکنے پر سراپا احتجاج

پیف کے پارٹنر نئے داخلوں سے روکنے پر سراپا احتجاج

لاہور (پ ر) پیف نے پارٹنرز کو نئے بچے داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ اس سلسلے میں پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں PSA کے مرکزی قائدین خضر حیات گوندل، مزمل اقبال صدیقی، شیخ ارشد، محمد صادق صدیقی، اجمل اشفاق، نعیم حنیف ایڈووکیٹ، رضوان یوسف کے علاوہ پنجاب بھر سے پارٹنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ مورخہ 13 فروری بروز بدھ 12بجے دوپہر پیف آفس گلبرگ کے باہر میڈیا کانفرنس میں آئندہ احتجاج کا اعلان کیاجائے گا۔ جس میں پنجاب بھر سے پارٹنرز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیف نے بلاوجہ نئے داخلوں پر پابندی لگا کر تعلیم دشمن پالیسی ظاہر کر دی ہے۔ گزشتہ 5 سالوں سے پارٹنرز کی ادائیگیوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا حالانکہ مہنگائی کی شرح میں بے پناہ حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

اور نہ ہی پارٹنرز کو بروقت ادئیگیاں کی جاتی ہیں۔

جس سے پارٹنرز نہ صرف مالی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں بلکہ ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے پارٹنرز اپنے حقوق کی جنگ کیلئے اب پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئے روز نت نئے بغیر مشاورت فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4