پنجا ب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر کیلئے اقدامات کررہے ہیں، پروفیسر نیاز

پنجا ب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر کیلئے اقدامات کررہے ہیں، پروفیسر نیاز

لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا ہے کہ پنجا ب یونیورسٹی میں کینسر ریسرچ سنٹر قا ئم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے کینسر جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے تحقیق کو فروغ ملے گا جبکہ اس منصوبے میں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھی تعاون کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے زیر اہتمام کینسر بائیولوجی پرالرازی ہال میں منعقدہ تین روزہ پروگرام کے افتتاحی سیشن میں کیا۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فردوس بریں، ڈائریکٹر کیمب پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین، چیئرمین شعبہ مالیکیولر بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس پروفیسر ڈاکٹر سکند ر سلطان ، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے محققین پر زور دیا کہ وہ ملک کی بہتری کیلئے سماجی و اقتصادی اثرات رکھنے والی تحقیق کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ایسے منصوبوں کی مکمل معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا پیسہ اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں خرچ کیا جاتا ہے جسے عوامی مسائل کے حل تلاش کرنے کی کی صورت میں واپس کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے محققین پر زورسخت محنت کرنے پر زور دیا کیونکہ محنت کا معاوضہ لازمی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور سروسز کے معیار کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4