طلبا کی معاشرتی ذمہ داریوں کے عنوان سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس

طلبا کی معاشرتی ذمہ داریوں کے عنوان سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس

لاہور( لیڈی رپورٹر)لاہور کے مقامی ہوٹل میں طلبا کی معاشرتی ذمہ داریوں کے عنوان سے تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ملک بھر سے ماہرین تعلیم اور سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد طلبہ میں سوشل آگاہی فراہم کرنا تھا ۔ شرکاء سے خطاب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام مذاہب انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ تعلیم سکھاتی ہے کہ لوگوں کی مدد کیسے کرنی ہے۔طلبا کو اپنی معاشرتی ذمہ داری کا ادراک ہونا چاہیے۔جانور صرف اپنی بقاء کی جنگ لڑتے ہیں جبکہ انسانیت ہمیں دوسرے انسانوں کی مدد کا درس دیتی ہے۔

۔ ا نسانیت ہمیں سکھاتی ہے کہ جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ان کی مدد کی جائے۔ ہمارا مذہب ہمیں اپنی ضرورت سے زائد وسائل کو دوسروں کی مددکے لئے استعمال کرنے کا درس دیتا ہے۔قوم کی ترقی کے لئے قومی سوچ اپنانا ہو گی۔ ہمیں اپنے ملک کے لئے اور پسماندہ طبقے کے لئے کچھ کرنا ہے۔سیاست کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ قوم کے لئے کچھ کر سکیں۔ وزیر اعظم عمران خان ایک آرام دہ زندگی گزار سکتے تھے مگر قوم کے لئے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آ گئے۔ طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں، انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4