پروفیسر حکیم سید محمد شاہ صائم کی وفات پر پاکستان طبی کانفرنس کا تعزیتی ریفرنس

پروفیسر حکیم سید محمد شاہ صائم کی وفات پر پاکستان طبی کانفرنس کا تعزیتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر)غوثیہ گروپ آف کالجز کے چیئرمین سابق ممبر قومی طبی کونسل کے پروفیسر حکیم سید محمد شاہ صائم کی وفات پر پاکستان طبی کانفرنس کا تعزیتی ریفرنس جس میں اُن کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، پروفیسر وید محمد جمیل خان ، پروفیسر حکیم اسلم طالب، پروفیسر حکیم سلیم احمد خان، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، پروفیسر حکیم طاہر خان، پروفیسر حکیم جاوید رسول، حکیم محمد افضل میو، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم عطا الرحمن صدیقی ، حکیم طاہر نوید جنجوعہ ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم محمد ابوبکر ، ڈاکٹر حکیم عمر فاروق گوندل اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے بتایا کہ پروفیسر حکیم سید محمد شاہ صائم کی ملی، سماجی، سیاسی، تعلیمی، دینی اور طبی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔

انہوں نے طب یونانی کی تعلیم و تربیت، ترویج و ترقی اور فروغ کے لیے جو گراں قدر خدمات سر انجام دیں ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے اپنی زندگی طب کی تعلیم اور تربیت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ اُن کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہ ہو سکے گا۔ آخر میں مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا مانگی گئی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔