پنجاب یونیورسٹی کا128 واں کانووکیشن23فروری کو ہوگا
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کا128 واں کانووکیشن بروز ہفتہ23فروری 2019ء کو فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔ اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اخترکی زیر صدارت ان کے آفس کے کمیٹی روم میں ہوا ۔ اس موقع پرکنونیر کانووکیشن کو آرڈینیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، رجسٹرا رڈاکٹر محمد خالد خان،قائمقام کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینزاور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کانووکیشن سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کو بہترین انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Bac