آوارہ کتوں کے خلافکریک ڈاؤن کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

آوارہ کتوں کے خلافکریک ڈاؤن کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے آوارہ کتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے بھر میں آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن کیا جائے۔آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کتنے لوگ ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں ۔ لہذا صوبائی حکومت تمام ضلعی انتظامیہ کو آوارہ کتوں کیخلاف آپریشن کرنے کے احکامات جاری کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4