مسلم لیگ کے رہنماؤں کاشیخ عمر کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

مسلم لیگ کے رہنماؤں کاشیخ عمر کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادہ چوہدری شافع حسین، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی، مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف ،مسلم لیگ تاجر ونگ پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات و دیگر رہنماؤں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ لاہور کے صدر شیخ عمر کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے ان کے والد کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے تمام عہدیداران ان کے والد کی وفات پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4