ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرمینل کی تجاوزات کی مسماری اور مقبوضہ اراضی واگزار کرنے کی ہدایت

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرمینل کی تجاوزات کی مسماری اور مقبوضہ اراضی واگزار کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کو اپنے ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ چرسی تکہ ریسٹورنٹ کے مالک ناصر خان نے نمک منڈی فوڈ سٹریٹ کے کچھ حصوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے جس پر ضلع ناظم پشاور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرمینل ریاض اعوان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل د یکر تجاوزات کی مسماری اور مقبوضہ اراضی کی واگزاری کی ہدایت کی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرمینل ریاض اعوان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پراپرٹی کامران امجد اور ایس ایچ او شاہ قبول نثار خان اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپر یشن کرکے مقبوضہ اراضی واگزار کراکے تجاوزات کا خاتمہ کردیا اس موقع پر چرسی تکہ ریسٹورنٹ کے مالک ناصر خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ سرکاری عملے پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اسے گرفتارکرکے تھانہ شاہ قبول میں بند کرکے ملزم کے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا کارروائی کی رپورٹ ضلع ناظم کو پیش کردی گئیں جس پر ضلع ناظم نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کہ سرکاری اراضی پشاور کے عوام کی ملیکت ہے جس کی ہر انچ کی حفاظت ضلعی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لہذا سرکاری اراضی پر کسی قسم کا قبضہ برداشت نہیں کیاجائیگا ۔