ٹانک ،ولی خیل قبائل کا انتظامیہ کیخلاف سوشل بائیکاٹ پانچویں روز بھی جاری

ٹانک ،ولی خیل قبائل کا انتظامیہ کیخلاف سوشل بائیکاٹ پانچویں روز بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)زلی خیل وزیر قبائل کا جنوبی وزیرستان ایجنسی کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف جاری سوشل بائیکاٹ پانچویں روز میں داخل زلی خیل قبائل اور ضلعی انتظامیہ کے مابین جاری تمام جرگوں کوناکامی کا سامنا تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے زلی خیل قبائل نے ملکیتی تنازعوں میں عدم دلچسپی اور ناروا سلوک پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف چند روز پہلے اپنے ایک ہونے والے جرگہ میں انتظامیہ کے خلاف سوشل بائیکاٹ سمیت 350افراد پر مشتمل مسلح قومی لشکر تشکیل دیا تھا جس میں انتظامیہ کے ساتھ سوشل بائیکاٹ اورفیصلہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے سمیت گھر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم گزشتہ کئی دنوں سے زلی خیل قبائل کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی قیادت میں مذکراتی جرگے کئے گئے جو ناکام ثابت ہوئے ہیں زلی خیل وزیر قبائل کے ضلعی انتظامیہ کے خلاف جاری بائیکاٹ پر ڈیڈ لاک بدستور برقرار ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ مسئلہ کے حل کے لئے اہم جرگہ پولٹیکل کمپاؤنڈ ٹانک میں طلب کیا گیا ہے