مردان سمال چیمبر ،سمال ٹریڈرز اور حلال انڈسٹریل فوڈ پارک میں معاہدہ

مردان سمال چیمبر ،سمال ٹریڈرز اور حلال انڈسٹریل فوڈ پارک میں معاہدہ

مردان(بیورورپورٹ) مردان سمال چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور حلال انڈسٹریل فوڈ پارک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا حلا ل انڈسٹریل فوڈ پارک کا سمال انڈسٹری کے دفتر میں افتتاح کردیاگیاتقریب میں حلال انڈسٹریل فوڈ پارک کے چیئرمین ڈاکٹر تبسم عالم،ڈاکٹر مبشر،مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچا اور سمال چیمبر کے صدر محمد نواز ماندوری سمیت تاجروں اورصنتعکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی حلال انڈسٹریل فوڈ پارک کے چیئرمین ڈاکٹر تبسم عالم نے کہا ہے کہ حلال انڈسٹریل فوڈ پارک مارچ میں باقاعدہ طور پر کام شروع کریگا۔سمال چیمبر کے صدر محمد نواز ماندوری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ سمال چیمبر مقامی تاجروں اور چھوٹے صنعتکاروں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور فوڈ پارک کے دفتر سے دونوں ادارے مل کر مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچا نے کہا کہ عوام کیلئے پچیس سال پہلے شروع ہونا تھا وہ آج ہم نے اس چیمبر سے کردیا جس کی بدولت بہت جلد ضلع مردان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر