شبقدر میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن کیخلاف کارروائی ،3 کیخلاف مقدمات

شبقدر میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن کیخلاف کارروائی ،3 کیخلاف مقدمات

شبقدر (تحصیل رپورٹر )پیسکو شبقدر کا پہلوان قلعہ میں بقایا جات کی وصولی اورغیر قانونی کنکشن کے خلاف کاروائی ،اکیس کنڈے ہٹا کر 95ہزار روپے وصول کیے پیسکو پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی میں تین افراد گرفتار ،ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی تفصیلات کے مطابق شبقدر سب ڈویژن کے ایکسین نیاز محمد خان کی ہدایا ت پر ایس ڈی او شعبان علی خان نے پیسکو اہلکاروں اور پیسکو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہلوان قلعہ میں بقایا جات کی وصولی اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف کاروائی کی جس کے دوران پچانوے ہزار روپے نقد وصول کر کے سر کاری خزانے میں جمع کردی جبکہ متعدد گھروں سے اکیس غیر قانونی طور پر ڈالے گئے کنڈے ہٹا کر اپنے ساتھ لے گئے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایس ڈی او شبقدر سب ڈویژن شعبان علی خان نے بتایا کہ کاروائی پیسکو پولیس کیساتھ مشترکہ طور پر عمل میں لائی گئی اس دوران تین افراد گرفتار کر لئے گئے جن کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی انہوں نے کہا کہ علاقہ کو بار بار وارننگ دی جارہی ہے کہ غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کر نے والو ں کے خلاف قانون کے مطابق آئندہ بھی سخت کاروائی کرینگے اور ان کو جیل بھی بھیج دیا جائیگا انہوں نے علاقہ عوام سے اپیل کی کہ محکمہ واپڈا سے تعاون جاری رکھیں کیونکہ اس میں عوام ہی کی بھلائی ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر