ایبٹ آباد معدنی دولت سے مالا مال ضلع ہے ،عامر آفاق

ایبٹ آباد معدنی دولت سے مالا مال ضلع ہے ،عامر آفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عا مر آفا ق نے وا ضح کیا ہے کہ ایبٹ آباد معدنیا ت سے ما لا ما ل ضلع ہے ضلعی انتظا میہ معدنیا ت کے شعبے میں سر ما یہ کا ری کے لئے زیا دہ سے زیا دہ سہو لیا ت دے رہی ہے ۔ تا ہم کا ن کنو ں اور مقا می آبادی کی صحت اور تحفظ میں کسی قسم کا سمجھو تہ یا کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئے گی اور معدنی کا نوں کے ما لکا ن اور ضلعی محکمہ معد نیا ت کومزدو روں اور مقا می آبادی کے لئے حفا ظتی اقدا ما ت کو یقینی بنا نا ہو گا۔یہ احکا ما ت انہو ں نے معد نیا ت کے شعبے سے متعلق عوا می شکا یا ت کو دور کر نے اور اس شعبے کی سر گر میو ں کو محفو ظ بنا نے کے لئے منعقد کئے گئے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کئے ۔اجلاس میں سینئر انسپکٹر آف ما ئنز ہزارہ ڈویژن ،اسسٹنٹ ڈا ئیر یکٹر منر ل ڈو یلپمنٹ ایبٹ آباد اور مائننگ لیز ہو لڈرو ں کے علا وہ دیگر متعلقہ افراد نے شر کت کی ۔اجلاس کے دورا ن ما ئننگ کے شعبہ سے متعلق امور خصو صا معد نی مزدوروں کے حا لا ت کا ر ،لیز ہو لڈرو ں کی ذمہ دا ریوں ،سر مایہ کا ری کی سہو لیا ت اور محکمہ معد نیا ت کے فرا ئض اور کا ر کر دگی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کو بتا یا گیا کہ ضلع ایبٹ آباد میں شیر وان ، تر نو ائی ریجن،گھما واں و ملحقہ علا قوں اور ہر نو کے مقا مات سے سوپ سٹو ن ،فا سفیٹ ،چو نے کے پتھر اور کو ئلے کے بڑے معد نی ذخا ئر نکا لنے کے لئے 1960سے کا ن کنی کی جا ر ہی ہے جب کہ اس ضلع میں سنگ سفید ،لٹیررائیٹ ،ڈو لو ما ئیٹ ،میگنیس ،لو ہا اور فا ئرکلے جیسی قیمتی معد نیا ت بھی نکا لی جا تی ہیں او ر ان معد نیا ت کے حصو ل کے لئے ما لکا ن کا ن کنو ں یا مزدورو ں اور مقا می آبادی کی صحت اور حفا ظت کے حو ا لے سے محکمہ معد نیا ت کے حفا ظتی اقدا ما ت پر مکمل عمل درآمد کے پا بند ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر عا مر آفا ق نے اس موقع پر سختی سے ہدا یت کی کہ ایبٹ آباد کے ما ئننگ ایر یا میں معد نیا ت کی سر گر میو ں کے لئے حفا ظتی اقدا ما ت کو ہر صو رت میں یقینی بنا یا جا ئے اور ا س حو ا لے سے مقا می لو گو ں اور کان کنوں کی شکا یا ت کو دور کیا جا ئے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ ضلعی انتظا میہ کے لئے انسا نی وسا ئل کا تحفظ زیا دہ اہم ہے اور اس ضمن میں مر وجہ حفا ظتی اقداما ت کو نظر انداز کر نا انتظا میہ کے لئے نا قا بل بر داشت ہو گا ۔انہوں نے کان کنی کے ما حولیا تی اثرات کو کم کر نے کی ضر ورت پر بھی زور دیا اور اس سلسلے میں قا نو ن کی خلا ف ور زی کر نے والے ما لکان اور دیگر ذمہ داران کے خلا ف سخت کا روائی کے با رے میں خبر دار کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عامر آفا ق نے خطر نا ک معد نی علا قوں میں معد نی سر گر میا ں فور ی طور پر روک دینے کا حکم دیتے ہو ئے ما ئن اونر ز کو ہدا یت کی کہ وہ معد نیا ت نکا لنے کے لئے صو با ئی حکو مت کے مر وجہ حفا ظتی اقداما ت پر سختی سے عمل کر یں تا کہ معدنی سر گر میو ں سے وابستہ افراد اور آبادی کی صحت اور جان کو لا حق خطرات پر قا بو پا یا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ تما م مائن ورکر وں کو ای او بی آئی کے سا تھ رجسٹر کیا جا ئے اور انہیں لیبر قوانین کے مطابق تمام سہو لیا ت فراہم کی جا ئیں جبکہ ورکروں کو ہلمٹ ، ما سک، سیفٹی شو ز ،چشمے او ر د ستانے وغیرہ مہیا کئے جا ئیں اور کسی بھی حا دثے کی صور ت میں لیز ہو لڈریا اس کے مجا ز نما ئند ے کو ذمہ دار ٹھہرا یا جا ئے گا۔