پسماندہ علاقوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا وژن ہے ،تیمور سلیم جھگڑا

پسماندہ علاقوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا وژن ہے ،تیمور سلیم جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ آؤٹ آف سکول نہ جانے والے اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم دینا پاکستان تحریک انصاف کا وژن ہے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش، سیکرٹری تعلیم ارشد خان، دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے نمائندے و دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے وزیر خزانہ کو بریفینگ میں بتایا کہ ہمارا ادارہ کم تعلیم یافتہ اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم فراہم کرتاہے وزیر خزانہ نے دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے وفد سے بھر پور تعاون کرنے اور معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے