جنگلات کے فروغ اور تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ،اشتیاق ارمڑ

جنگلات کے فروغ اور تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں ،اشتیاق ارمڑ

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لئے ایک جامع حکمت عملی پرعمل پیرا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف جنگلات کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ خوشگوار ماحول کے لئے بھی راہ ہموار ہوسکے گی۔ انہو ں نے یہ بات شجرکاری مہم کے حوالے سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیر جنگلات نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور کارخیر بھی ، اس لیے ہر ایک کو اس مہم اوراس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اور اپنے علاقے کی مناسبت سے مقامی پودے لگا کر قومی اور مذہبی فریضہ ادا کرنا چاہئے انہو ں نے کہاکہ محکمہ جنگلات اس سلسلے میں اس مہم میں حصہ لینے والے افراد سے بھرپور تعاون کرے گی لہذا لوگوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور ماہرین کے مشوروں پر عمل کرناچاہئے۔ انہو ں نے کہاکہ درخت ماحول کو خوشگوار رکھنے کے ساتھ ساتھ فطری خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں اور قومی معیشت میں بھی اضافہ کا سبب بنتے ہے لہذا عوام شجرکاری کیساتھ ساتھ پودوں کی دیکھ بھال پر بھی بھورپور توجہ دیں وزیر جنگلات نے محکمہ کے اہلکاروں کو کو ہدایت کی کہ وہ عوام میں شجرکاری بارے میں شعور اجاگر کریں اور ٹمبر مافیا کے خلاف موثر کاروائی کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر