مشیر تعلیم خیبرپختونخوا کا مجوزہ وومن شاپنگ پلازہ کے لئے مختلف سائٹس کامعائنہ
پشاور(سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخو کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان ،اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر) عبدالرحمن اوردیگرمتعلقہ حکام کے ہمراہ ورکنگ وومن کے لئے مجوزہ وومن شاپنگ پلازہ کی تعمیرکے لئے کوہاٹ قلعہ گراؤنڈ کے قریب ایس ای سی اینڈ ڈبلیو،پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے کمپاؤنڈ اورمیلم سنٹرمیں میرمن ویلفیئرسنٹرکے سائٹس کا دورہ کیا اوروہاں پر شاپنگ پلازہ کی تعمیر کی فزیبیلیٹی کاجائزہ لیا۔انہوں نے ریوینو حکام کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ وومن شاپنگ پلازہ کی تعمیر کے لئے جلد از جلد دوکنال اراضی کی حد بندی کریں تاکہ اس اہم منصوبے پرفوری طورپر کام شروع کیاجاسکے ۔یہ شاپنگ پلازہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے دو کنال اراضی پرتعمیر ہوگا اوریہ کوہاٹ کی تاریخ میں خواتین کے لئے مختص اپنی نوعیت کا پہلاوومن شاپنگ پلازہ ہوگا۔