فی الحال شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، سوھنی بلوچ

فی الحال شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، سوھنی بلوچ
فی الحال شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، سوھنی بلوچ

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر سوھنی بلوچ کا کہنا ہے کہ شوبز ورلڈ میں کامیاب رہنے کے لئے فٹ رہنا بہت ضروری ہے ۔میں ان دنوں کئی فلموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں ۔فلموں اورسٹیج ڈراموں میں میری کامیابی میری محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔میں تو صرف اتنا جانتی ہوں کہ ایک فنکار کو اس وقت تک کام کرنا چاہیے جب تک پرستار اسے برداشت کریں ۔میں مناسب وقت پر شوبز کو خیرباد کہہ دوں گی فی الحال میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اداکارہ و پرفارمر سوھنی بلوچ نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے جم جوائن کر لیا ۔ سوھنی بلوچ روزانہ ایک گھنٹے تک جم میں مختلف ایکسر سائز کرتی ہیں جبکہ اس کے ساتھ انہوں نے موٹاپے سے بچنے کیلئے پرہیزی کھانوں کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔

سوھنی بلوچ سٹیج ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کررہی ہیں۔

مزید : کلچر