عظیم شاعر فیض احمد فیض کا108واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا

عظیم شاعر فیض احمد فیض کا108واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا

لاہور(فلم رپورٹر) اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کا108واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا یوم پیدائش کے حوالے سے ملک بھر میں ادبی حلقوں اور ان کے مداحوں کے زیر اہتمام منعقد کی جائیں گی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے جبکہ ان کی شاعری پر مبنی محافل موسیقی کے پروگرام بھی منعقد ہونگے۔معروف ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض13فروری1911ء کو سیالکوٹ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ ترقی پسند شاعر اور دانشور و صحافی تھے۔

وہ بلاشبہ مرزا غالب اور علامہ اقبال کے بعد سب سے زیادہ پڑھے جانے والے اردو شاعر تھے ۔فیض کی شاعری کے انگریزی،جرمن،روسی،فرنچ سمیت مختلف زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں ان کے مجموعہ کلام میں ’’نسخہ ہائے وفا، نقش فریادی ،نقش وفا،دست صباء،دست تہہ سنگ،سر وادی سینا ،زنداں نامہ ‘‘ اور دیگر قابل ذکر ہیں ۔فیض احمد فیض وہ واحد ایشیائی تھے جنہیں روس کے لینن امن ایوارڈاورنوبل پرائزسے نوازا گیا انہیں پاکستانی امن ایوارڈ،نگار ایوارڈاور سب سے بڑے سول ایوارڈنشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔فیض احمد فیض20نومبر 1984ء کو انتقال کر گئے تھے۔

مزید : کلچر