ایکو اسٹار نے پی ایس ایل سیزن 4کیلئے لاہور قلند ر کی ٹیم کواسپانسرکیا
لاہور(پ ر) الیکٹرونک کے معروف برانڈ ایکواسٹار کو پی ایس ایل سیزن 4کیلئے لاہور قلند ر کی ٹیم کواسپانسرکرنے پر فخر ہے اس سلسلے میں حال ہی میں لاہور کے ایک ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں رضوان بٹ، سی اواو، ڈی ڈبلیوپی گروپ، جناب ذکاء نسیم، ڈائریکٹر ، ڈی ڈبلیوپی گروپ اور لاہور قلندر کے عاطف رانانے ایم او یوپر دستخط کئے اور لاہور قلند ر کی آفس کٹ کی رونمائی کی گئی۔اس کے بعد میڈیا کے افراد کیلئے پریس کانفرنس کی گئی جس میں لاہور قلندر اور ایکواسٹار کی منیجمنٹ نے سوالوں کے جواب دئیے۔ عارف رانا نے اسپانسر شپ پر ایکو اسٹار کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ لاہور قلند ر ایک اچھا کھیل پیش کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر یہ ٹیم سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچی تو بین الاقوامی کھلاڑی بھی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ رضوان بٹ نے کہا کہ کرکٹ واحد کھیل ہے جوپوری قوم کا فیورٹ ہے۔ اس لحاظ سے ایکواسٹار کو اس کھیل سے منسلک ہونے پر فخر ہے۔