خیال احمد ڈی نوٹیفائی،لیاقت بھدر اور عادل پرویز پارلیمانی سیکرٹری مقرر

خیال احمد ڈی نوٹیفائی،لیاقت بھدر اور عادل پرویز پارلیمانی سیکرٹری مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے پارلیمانی سیکرٹریوں کی تقرری میں تبدیلی کردی ہے ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خیال احمد کا بطور پارلیمانی سیکرٹری تقرر واپس لے لیا ہے اور خیال احمد کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے وزیر اعلی پنجاب نے دو نئے پارلیمانی سیکرٹریوں کا تقرر بھی کر دیا ہے ۔گجرات کے رکن اسمبلی لیاقت علی بھدر پارلیمانی سیکرٹری مقرر فیصل آباد کے عادل پرویز بھی پارلیمانی سیکرٹری تعینات کر دئیے گئے ہیں دونوں ارکان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریوں کی تعداد 37 سے بڑھ کر 38 ہو گئی ہے۔