افواج کے خلاف مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

افواج کے خلاف مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

لاہور (سٹی رپورٹر )چیئرمین جنرل راحیل شریف لورز فورم جاوید اقبال بٹ نے بھارت پر واضح کرتے ہوئے کہا پاک افواج کے خلاف ہر قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔،کلبھوشن جادیو کے انکشافات ناقابل تردید ہیں۔ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اندھے اعتماد کا تصور ختم ہوچکا،گرے ہائبرڈ وار جنگ کی نئی قسم ہے،اس جنگ میں معیشت کی تباہی سے لیکر دہشتگردوں کو مالی معاونت تک شامل ہیں،اس جنگ میں سائبر حملے بھی ہوتے ہیں اور پراکسی وارز کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے،اس جنگ میں کامیابی کیلئے معاون سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ بھارت ہوش کے ناخن لے اور اپنی پاکستان کو بار بار للکارنا چھوڑ دے کیونکہ ہمارے پاس تنخواہ دار نہیں بلکہ جذبہ ایمانی سے لبریز وہ مجاہد ہیں جن کو فتح کرنا بھارت کے بس کی بات نہیں ہے۔

جاوید اقبال

مزید : میٹروپولیٹن 1