لوڈر گاڑیوں کو لوٹنے کی وارداتو ں میں اضافہ تشویشناک ہے

لوڈر گاڑیوں کو لوٹنے کی وارداتو ں میں اضافہ تشویشناک ہے

لاہور (سٹی رپورٹر)آ ل پاکستان ٹرک ٹرالہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالمتین شیخ نے کہا ہے کہ ایک طرف ہم لٹ رہے ہیں اور دوسری طرف پولیس جان بوجھ کرغفلت کا مظاہرہ کرکے ہمارے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے ۔ٹرکوں اور لوڈر گاڑیوں کو کھڑا کرکے بڑی دیدہ دلیری سے مال لوٹ لیا جاتا ہے ۔پولیس کے پاس شکایات لے کر جائیں تو وہ ڈکیتی کی بجائے چوری کا مقدمہ درج کرکے صرف کاغذی کارروائی پوری کر دیتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوڈر گاڑیوں کو لوٹنے کی وارداتیں دن بدن بڑھتی جار ہیں ہیں ہم نے بار بار حکومتی نمائندو ں کو بھی اپنا پیغام اور احتجاج ریکارڈ کروایا ہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ اس طرح راہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور پولیس چوری کی بجائے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے اپنے فرائض کو پورا کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1