ملتان راولپنڈی کے درمیان نئی ٹرین 13فروری کو فری چلانے کا اعلان

ملتان راولپنڈی کے درمیان نئی ٹرین 13فروری کو فری چلانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے 13فروری 2019سے ملتان۔راولپنڈی۔ملتان کے درمیان چلنے والی نئی ٹرین(129Up/130Dn) تھل/میانوالی ایکسپریس کا سفر پہلے روز(ایک دن کے لیے) یعنی بروز بدھ 13 فروری 2019کو مسافروں کے لیے فری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مسافروں کو فری سفر کی سہولت آنے اور جانے والی ٹرین کی تمام کلاسز میں ایک دن کے لیے دستیاب ہوگی۔