وزیر اعلیٰ عثمان بزدار عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،عبدالسمیع
لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار خود نمائی کی بجائے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں اور انشا اللہ پانچ سال بعد ان کی قیادت میں پنجاب ایک بدلا ہوا صوبہ ہوگا، سابقہ حکمرانوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جنہیں موجودہ حکومت مرحلہ وار ٹھیک کر رہی ہے اور عوام کو آنے والے سالوں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی لوٹ مار اور بے انتہاء کرپشن کی وجہ سے عوام میں اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہیں۔دونوں جماعتوں نے اپنے دور حکومت میں عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کی بجائے ملکی سلامتی کے حامل اداروں کی تباہی پر کام کیا تحریک انصاف ملک سے غربت کے خاتمے پر ایک جامع پلان مرتب کر چکی ہے عوام کے حالات بدلنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست کا آغاز کر دیا ہے اسکے بعد ہر مستحق شہری کو تعلیم اور صحت کی مفت فراہمی اگلا مرحلہ ہو گا۔ محدود وسائل کے باوجود حکومت پنجاب وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پناہ گاہوں کا قیام بہت بڑا کارنامہ ہے۔