مواخات پروگرام کے تحت 5882مستحق افراد کو بلا سود قرض فراہم کیا گیا،ڈاکٹر مشتاق

مواخات پروگرام کے تحت 5882مستحق افراد کو بلا سود قرض فراہم کیا گیا،ڈاکٹر مشتاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کے بورڈ کا اجلاس الخدمت فاؤنڈیشن کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کی۔اس کے علاوہ مواخات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹرمیاں بابر حمید، مواخات پروگرام کے منیجرفرحان خالداور دیگر مرکزی ذمہ داران سمیت ملک بھر سے مواخات پروگرام کے ریجنل ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں سال 2018ء کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ سال کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے کہا کہ مواخات پروگرام کی بنیاد مواخاتِ مدینہ کی طرز پر رکھی گئی ہے۔اس پروگرام کے تحت بلا سود قرض کی فراہمی کا مقصد ہنر مند افراد کے کاروبار میں وسعت اور اِن کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ اب تک الخدمت مواخات پروگرام کے تحت 127.6ملین روپے کی مدد سے 5882 افراد کو بلا سود قرض فراہم کیا جاچکا ہے۔