گورودوارہ بابے دی بیری کی زمین پر قبضہ نہیں ہوا،سیدہ سمیرا رضوی

گورودوارہ بابے دی بیری کی زمین پر قبضہ نہیں ہوا،سیدہ سمیرا رضوی

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سیدہ سمیرا رضوی کا کہنا ہے کہ گورو دوارہ بابے دی بیری سیالکورٹ جو کہ قدیمی گورو داورہ ہے۔آفس ریکارڈ کے مطابق گورو دوارہ کی زمین پر کوئی ناجائز قابضین موجود نہیں ہیں 1996میں وزیراعظم پاکستان کے حکم پر کچھ رقبہ پر کچی آبادی ڈکلیئر کیا گیا جس پر ٹوکن رینٹ ہے۔ جہاں تک تالاب کا ذکر ہے اس بارے میں تمام خبریں اور الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے تالاب آٹھ کنال 18مرلے پر مشتمل ہے جو کہ 30سال قبل اسوقت کے چیئرمین نے بورڈ منظوری کے بعد لیز پر دیا تھا ،اور اس بارے میں مزید احکامات کے لیے بورڈ کو تحریری درخواست دی گئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کے حکم پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کر کے قیمتی اراضی واگزار کروائی گئی ہیں ،اور اس ضمن میں کوئی غفلت نہ برتی جا رہی ہے ۔ضلعی آفس کا عملہ دن رات سرگرم عمل ہے اور ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر قابض ناجائز قابضین اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف تیزی سے عملی اقدمات کیے جا رہے ہیں۔

سمیرا رضوی

مزید : میٹروپولیٹن 1