مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی سرد مہری سوالیہ نشان ہے،قاری زوار بہادر

مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی سرد مہری سوالیہ نشان ہے،قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جاوید اعوان ،صوبائی صدر حافظ نصیر احمد نورانی،علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی اور محمد ارشد مہر نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر ذیشان سمیت 5نوجوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی سردمہری سوالیہ نشان بن گئی ہے انہیں بھارت کی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ زور زبردستی کے ذریعے وہ کشمیریوں کو اپنے مطالبے سے دستبردار ہونے پر مجبور کرسکتے ہیں اور نہ ہی شہداء کی قربانیوں کو فراموش کیا جا سکتا ہے۔ بھارت پچھلی 7دہائیوں سے اپنے فوجی طاقت کے ذریعے تحریک آزادی کشمیرکو دبانے کی کوشش کررہا ہے، اس کو اس میں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے، بلکہ کشمیری قوم کا جذبہ آزادی اور زیادہ مضبوط ہوگیا ہے اور کشمیریوں کی نئی نسل جدوجہد کے حوالے سے زیادہ حساس بن گئی ہے۔انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کی نظربندی کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے مسئلہ کشمیرکا فوجی حل نہیں نکل سکتا