سٹاک مارکیٹ ، سعودی عہد کی آمد کی اطلاعات، انڈیکس میں 270پوائنٹس ریکوری

سٹاک مارکیٹ ، سعودی عہد کی آمد کی اطلاعات، انڈیکس میں 270پوائنٹس ریکوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی40400اور40500کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں29ارب40کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت22.81فیصدزائد جبکہ52.35فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبارکا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 40269پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم بعد ازاں برادراسلامی ملک سعودی عرب کے ولی عہدکی پاکستان آمد اور12ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی خبروں کی اطلاعات کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی، فوڈ، سیمنٹ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس کی 40600 کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 269.75 پوائنٹس اضافے سے 40596.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے178کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 143 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 29 ارب 40 کروڑ 37 لاکھ 68ہزار6روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 80 کھرب64ارب 7کروڑ1 1لاکھ 41 ہزار 281روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر16 کروڑ 50 لاکھ74 ہزار880 شیئرز کاکاروبار ہوا۔
، جوپیرکی نسبت 3کروڑ6لاکھ60ہزار920 شیئرز زائد ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے شیزان انٹرنیشنل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 19.49 روپے اضافے سے490.00روپے اورماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت19.37روپے اضافے سے 1298.82روپے پر بند ہوئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس159.20پوائنٹس اضافے سے19451.20پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس967.56پوائنٹس اضافے سے68352.96پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس108.87پوائنٹس اضافے سے29408.12پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -