دیسی ساختہ گاڑیوں کی فروخت میں 19.89 فیصد اضافہ ، پاما

دیسی ساختہ گاڑیوں کی فروخت میں 19.89 فیصد اضافہ ، پاما

اسلام آباد(آن لائن)کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں (کاروں) کی فروخت میں 19.89 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 19 ہزار 353 یونٹس فروخت کئے گئے ہیں۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2018میں اندرون ملک تیار کی جانے والی 16 ہزار 141 کاریں فروخت کی گئیں تھیں اس طرح جنوری 2018کے مقابلہ میں جنوری 2019کے دوران اندرون ملک تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں 3 ہزار 212 یونٹس یعنی 19.89 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2018-19کے ابتدائی 7 مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت ایک لاکھ 23 ہزار 391 یونٹس تک بڑھی ہے ۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی ایک لاکھ 23 ہزار 356 کاریں فروخت کی گئی تھیں۔

مزید : کامرس