آبی ذخائر

آبی ذخائر

لاہور( این این آئی )تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ؤکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 17800کیوسک اور اخرج 34000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد8600 کیوسک اور اخراج 8600 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 13700 کیوسک اور اخراج20000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد13800کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد49100 کیوسک اور اخراج 48100کیوسک،چشمہ آمد42700 کیوسک اوراخراج 39000کیوسک، تونسہ آمد 35800 کیوسک اور اخراج35500 کیوسک، پنجند آمد4700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 26600کیوسک اور اخراج 24500 کیوسک، سکھر آمد19200 کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد3300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،پانی کی موجودہ سطح1425.49 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.701 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1124.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.917 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.049 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ؤکی صورت میں ہے ۔

مزید : کامرس