زرعی ماہرین کی جیٹروفا کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

زرعی ماہرین کی جیٹروفا کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (بیورورپورٹ)جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے جیٹروفا کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار جیٹروفا کی کاشت وسط فروری سے شروع کرکے وسط مارچ تک مکمل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جیٹروفا کے جھاڑی نما پودے سے 40سے 53 فیصد تک تیل حاصل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ جیٹروفا کو سڑکوں ، کھالوں اور کھیتوں کے کنارے کاشت کرکے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ جیٹروفا کے پودوں کی نرسری پولی تھین کے لفافوں میں سال میں دو مرتبہ تیار کی جاتی ہے اور اسے سال میں 2مرتبہ وسط فروری سے وسط مارچ اور وسط اگست سے وسط اکتوبر تک کاشت کیاجاسکتاہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ 2سے 6ماہ کے پودے کھیت میں لگائیں اور پودوں کا درمیانی فاصلہ کم از کم 5 فٹ رکھا جائے انہوں نے کہاکہ کاشتکار ایک ایکڑ میں زیادہ سے زیادہ 1600پودے لگا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ مزید مشاورت اور معلومات کے حصول کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید : کامرس