ڈی آئی خان ، نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ ، 4اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 3زخمی

ڈی آئی خان ، نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ ، 4اہلکار شہید، ایس ایچ او ...

ڈیرہ اسماعیل خان(آئی ا ین پی ) ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ پروا کی حدود میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی میرباز، سپاہی آصف، سپاہی سرفراز اور سپاہی جاوید شامل ہیں۔منگل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروا کی حدود میں ماھڑہ اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ ایس ایچ او طاہر نواز سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 اہلکار دم توڑ گئے۔شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی میرباز، سپاہی آصف، سپاہی سرفراز اور سپاہی جاوید شامل ہیں،دوسری جانب زخمیوں میں ایس ایچ او طاہر نواز اور 2 راہگیر شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے پولیس وین اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس کو جوابی کارروائی کا موقع ہی نہیں مل سکا۔واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کچھ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی خان، فائرنگ

مزید : صفحہ اول