نواز شریف دور کی کابینہ کے 43افراد کو اسی ماہ گرفتار کرلیا جائے گا،آن لائن کادعویٰ

نواز شریف دور کی کابینہ کے 43افراد کو اسی ماہ گرفتار کرلیا جائے گا،آن لائن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کابینہ کے ممبران کیخلاف کرپشن تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جسکے نتیجہ میں ایک ماہ کے اندر اند کابینہ کے تمام 43ممبران کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ نواز شریف کابینہ کے ارکان نے 5سالوں میں کھربوں روپے کی کرپشن ، مالی بد عنوانیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق نواز شریف کابینہ کے ممبران کی مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات ریاست کے اہم ادارہ نیب اور حکومت کے اہم ادارے ایف آئی اے نے شروع کررکھی تھیں۔ کرپشن تحقیقات تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے شروع ہوچکی تھیں۔ بعض ممبران کابینہ کی کرپشن کی نشاندہی آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بھی اپنی رپورٹ میں کی تھی ۔متوقع گرفتار ہونے والوں میں شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، مشاہد اللہ ، عابد شیر علی ، انوشہ رحمان ، سائرہ افضل تارڑ، خرم دستگیر ، شجاعت عظیم، شیخ آفتاب ، قادر بلوچ ، سردار یوسف ، حافظ عبدالکریم ، اکرام درانی ، امیر مقام سمیت دیگر شامل ہیں۔
نواز شریف کی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -