صوفہ سیٹ خراب دینے پرمالک دکان کیخلاف ہرجانہ کا دعویٰ

صوفہ سیٹ خراب دینے پرمالک دکان کیخلاف ہرجانہ کا دعویٰ

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے صوفہ سیٹ خراب دینے اور 10سال کی وارنٹی کے باوجود بتدیل نہ کرنے پر مکہ مدینہ فرنیچرہاؤس کے مالک کو 14مارچ کو طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں ملتان روڈ کے نصراللہ نے ملتان روڈ پر واقع مذکورہ بالا فرنیچر ہاؤس کے مالک کے خلاف ایک لاکھ 17ہزارروپے ہرجانے کا دعوے دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے ایک صوفہ خریدا جس کی وارنٹی 10سال کی دی گئی ،اسے استعمال کیا گیا تو فوم جگہ جگہ سے بیٹھ گیا جس پر فرنیچر ہاؤس کے مالک سے رابط کیا گیا لیکن انہوں نے صوفہ تبدیل کرنے سے انکار کردیا ۔

جس سے وہ اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے

مزید : علاقائی