مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف ٹاسک فورس آ ن پرائس کنٹرول قائم،نوٹیفکیشن

مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف ٹاسک فورس آ ن پرائس کنٹرول قائم،نوٹیفکیشن

لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت کامہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ، وزیراعلی کی منظوری کے بعدمہنگائی کیخلاف ٹاسک فورس قائم کردی گئی ،ٹاسک فورس آ ن پرائس کنٹرول کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔وزیر اعلی کے مشیر اکرم چوہدری کو پنجاب کی ٹاسک فورس کاچیئرمین مقرر کردیا گیا ، کمیٹی میں وزرا ، سیکریٹریز ، پولیس ، سپیشل برانچ کے اعلی حکام شامل کردےئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس میں وزیر ز راعت نعمان لنگڑیال ، وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری ، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ، سیکریٹری فوڈ ،ٹرانسپورٹ ، انڈسٹریز ،زراعت ،تمام ڈویڑنل کمشنرز ،ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کمیٹی کے ممبران ہوں گے ۔ ٹاسک فورس مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کیساتھ ساتھ مہنگائی کی روک تھام کیلئے اپنی سفارشات بھی پیش کرے گی ۔ ٹاسک فورس کو مہنگائی کے تدارک کیلئے انتظامی اقدامات کابھی اختیار ہوگا ۔

مہنگائی کیخلاف ٹاسک فورس

مزید : صفحہ اول