گرین ٹاؤن، گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

گرین ٹاؤن، گھر میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

لاہور (کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے وہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ،ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن بی ہاری چوک کے قریب گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا وہاں موجود لاکھوں روپے مالیت کے فرنیچر سمیت دیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔

اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں اور تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

مزید : علاقائی